- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
بینچ پر بیٹھنے سے بہتر ٹیسٹ سے دوررہنا ہے ، وہاب ریاض
لاہور: فاسٹ بولروہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بینچ پر بیٹھنے سے بہتر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہوں۔
دورئہ انگلینڈ پاکستانی ٹیم کے لیے ہمیشہ بہت چیلنجنگ ہوتا ہے، موجودہ صورتحال میں پرفارمنس کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کی کوشش بھی کرنا پڑے گی،مجھے یقین ہے کہ دونوں بورڈز تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے،اس وقت کرکٹ کی بحالی ضروری ہے اور اس کیلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ سے وقفے کے حوالے سے سوال پر 34سالہ وہاب ریاض نے کہا کہ جب میں نے یہ فیصلہ کیا تو اس وقت 2سال سے ٹیسٹ ٹیم سے باہر تھا۔
میری وائٹ بال کرکٹ میں کارکردگی زیادہ اچھی تھی،اب میں صرف اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہوں گا جب اپنی پرفارمنس سے پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنے کے قابل ہوں اور ٹیم کا مستقل ممبر بن سکوں، بنچ پر بیٹھنے سے بہتر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہوں۔
وہاب ریاض نے کہاکہ میں نے ہمیشہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت کرکٹ کھیلی،اگر آخری گیند پر حریف ٹیم کو2 رنز درکار ہوں گے تو میں یہ کبھی نہیں چاہوں گا کہ گیند کرنے سے پہلے اگر بیٹسمین کریز سے باہر نکل رہا ہوتو اسے رن آوٹ کردوں کیونکہ ایسی جیت بے مزہ ہوتی ہے، میں زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور زیادہ ٹینشن نہیں لیتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔