سندھ کابینہ بلدیاتی انتخابات پرمشاورت جاری رکھے گی شرجیل میمن
بلدیاتی انتخابات بھاری ذمے داری ہے،جلدبازی میں فیصلے سے گریز کررہے ہیں، وزیر اطلاعات
الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اگرکوئی قانونی پیچیدگی ہے تواسے دور کیا جائے۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
صوبائی وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ کابینہ نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علیشاہ کی زیرصدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پرغورکیا۔
کابینہ کے ارکان نے یہ مشاورت پیر 9 دسمبر تک جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے تاکہ جلدبازی میںکسی فیصلے سے گریزکیاجاسکے،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے ہرامیدواراورسیاسی جماعت کیلیے انصاف پرمبنی جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی، بلدیاتی انتخابات کرانابہت اہم ذمے داری ہے اسی وجہ سے ہم ہرقدم احتیاط سے اٹھارہے ہیں۔ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے اوراس نظام کونچلی سطح تک لانے کے لیے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ لوگوں کے مسائل فوری طور پرحل ہوسکیں اوران کو ہر قسم کی سہولتیں میسر ہوسکیں۔
سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اگرکوئی قانونی پیچیدگی ہے تو اسے دور کیاجائے،سندھ حکومت ہی تھی جس نے سب سے پہلے پاکستان میں بلدیاتی حکومت کیلیے قوانین مرتب کیے،رولز اور ریگولیشن بنائے ،کسی ممکنہ قانونی ابہام کونظر میں رکھتے ہوئے ترامیم کیں،حدبندیاں کیں اوراس سلسلے میں اپنی اتنظامیہ کوکسی بھی ممکنہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرنے کیلیے ذہنی طورپرتیاررکھا، ماضی کی طرح اس مرتبہ پھرپیپلزپارٹی عوام کی امیدوں پرپورااترے گی۔