ویلفیئر فنڈ سے حسن علی کو امداد دینے کا بیان موضوع بحث بن گیا

حسن علی ایک عرصے تک سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور ٹیم کے مستقل رکن رہے

ویلفیئر فنڈ سے حسن علی کو امداد دینے کا بیان موضوع بحث بن گیا ۔ فوٹو : فائل

پی سی بی ویلفیئر فنڈ سے حسن علی کو امداد دینے کا بیان موضوع بحث بن گیا،کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ویلفیئر فنڈ تو ضرورت مند افراد کی مدد کیلیے ہے۔


حسن علی ایک عرصے تک سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور ٹیم کے مستقل رکن رہے، ان کا پی ایس ایل کا معاہدہ بھی ہے، پیسر کو علاج کیلیے تو پی سی بی کی جانب سے سپورٹ کی ضرورت ہوگی لیکن مالی طور پر یکدم اتنے کمزور نہیں ہوگئے کہ ویلفیئر فنڈ کا سہارا لینا پڑے، سوشل میڈیا پر چند صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا حسن علی کو چندہ دینے کا اعلان کرکے ان کی عزت نفس داؤ پر نہیں لگائی گئی۔
Load Next Story