مچھر کالونی شوہر نے سسرال میں جاکر بیوی کوقتل کردیا
مقتولہ صائمہ 2 بچوں کی ماںتھی جوشوہرسے جھگڑے کے بعد والدہ کے گھر آگئی تھ
ملزم عبدالسلام نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کیااورفرارہوگیا،تھانیدار فوٹو: فائل
ڈاکس مچھرکالونی میں شوہر بیوی کوقتل کرکے فرارہوگیا،تفصیلات کے مطابق ڈاکس مچھر کالونی میں شوہر نے سسرال میں گھس کر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرارہوگیا۔
ایس ایچ او ڈاکس اعظم راجپڑ نے بتایا کہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی صدام چوک کے قریب مکان میں فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں مقتولہ کی شناخت 26 سالہ صائمہ کے نام سے ہوئی، انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں مقتولہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ صائمہ کے شوہر عبدالسلام نے پیر کی صبح گھر میںگھس فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کا خول ملا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے ، انھوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ صائمہ گھریلو جھگڑے کے باعث شوہرکا گھر چھوڑکر 2 ماہ سے اپنے میکے میں والدہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ مقتولہ 2 بچوںکی ماں تھی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ ملزم کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔