پکنک کیلیے فارم ہاؤس آنیوالا نوجوان پراسرار طور پرہلاک
دنبہ گوٹھ کے قریب فارم ہاؤس میں چندنوجوان تفریح کیلیے آئے تھے،زوہیب کی حالت اچانک غیرہوئی اوروہ انتقال کرگیا
اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی سے گریز کیا، شبہ ہے کہ متوفی نے نشے کی گولیاںکھائیں تھیں،ایس ایچ او ۔ فوٹو : فائل
میمن گوٹھ کے علاقے دنبہ گوٹھ میں فارم ہاؤس میں دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے آنے والا نوجوان پراسرار طور پر دم توڑ گیا جس کی لاش پہلے نجی اور بعدازاں جناح اسپتال لے جائی گئی۔
ایس ایچ او قلندر بخش نے بتایا کہ دنبہ گوٹھ کے قریب فارم ہاؤس میں کچھ نوجوان تفریح کے لیے آئے تھے جہاں ایک نوجوان کی حالت اچانک غیر ہوئی اور وہ دم توڑ گیا ، متوفی کی لاش گلستان جوہر کے نجی اسپتال لے جائی گئی جسے بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت 22 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے جو گلشن معمار کا رہائشی تھا ، انھوں نے بتایا کہ متوفی کے دوستوں کا کہنا تھا کہ زوہیب نے کچھ گولیاں کھائی تھیں جس کے بعد اس کی حالت بگڑنے لگی اور وہ دم توڑ گیا، قلندر بخش نے مزید بتایا کہ شبہ ہے کہ نوجوان نے نشہ آور گولیاںکھائی تھیں ،اسپتال میں متوفی کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے جس کے بعد پولیس نے نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔