بابر اعظم ٹورز کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے کے مخالف
کسی بھی سیریز کے دوران کوشش ہوتی ہے کہ میری پوری توجہ کرکٹ پر مرکوز رہے، بابر
بابر اعظم ٹورز کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے کے مخالف فوٹو: فائل
بابر اعظم انٹرنیشنل ٹورز کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔
قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیریز کے دوران کوشش ہوتی ہے کہ میری پوری توجہ کرکٹ پر مرکوز رہے، سوشل میڈیا پر حوصلہ افزائی کے ساتھ حوصلہ شکنی کی باتیں بھی سامنے آتی ہیں۔
ان سے توجہ منتشر اور کھیل متاثر ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا استعمال نہ کروں۔ انھوں نے کہا کہ ٹورز کے دوران جب بھی موقع ملے تو سینما جاکر فلمیں دیکھنا پسند کرتا ہوں، ماحول تبدیل اور اچھی تفریح ہوجاتی ہے، میں اسنوکر بھی کھیلتا ہوں۔