پٹرول کی قلت وزیراعظم کی ہدایت پر FIA حرکت میں آگئی
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 3 پٹرولیم کمپنیوں کے عہدے داروں کو طلب کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 3 پٹرولیم کمپنیوں کے عہدے داروں کو طلب کرلیا فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
ملک میں پٹرول نایاب، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔
ایف آئی اے کی جانب سے مختلف زاویوں سے بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مختلف آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ اس تناظر میں وفاقی تحقیقاتی کمیٹی نے مختلف آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں کو خط لکھ دیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 3 کمپنیوں کے عہدے داروں کو طلب کرلیا،ایف آئی اے مخلتف پہلوؤں سے بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے پر تفتیش کرے گی۔
وزارت پیٹرولیم کمیٹی نے مذکورہ معاملے پر ایف آئی اے حکام کے ہمراہ کیماڑی میں اچانک دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نجی کمپنیاں جان بوجھ کر تیل سپلائی نہیں کررہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی ایف آئی اے کے ہمراہ پورٹ قاسم، دولتپور،شکارپور اور سانگی کا دورہ بھی کرے گی۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوںکے خلاف مزید کارروائی کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرلیا گیا۔