خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد جاں بحق
صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 787 ہوگئی جن میں سے 3907 صحت یاب ہوچکے ہیں
صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 787 ہوگئی جن میں سے 3907 صحت یاب ہوچکے ہیں (فوٹو: فائل)
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 632 ہوگئی۔
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 581 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 ہزار 787 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 138 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3907 متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 139 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5655 ہوگئی جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مرنے والے تین افراد کے بعد پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 331 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔