کسٹمز پورٹ قاسم کے ریونیو میں ہدف سے 3 ارب 86 کروڑ کی کمی

کسٹمز نے مئی 2020 کے دوران مجموعی طور پر 3 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ 30 ہزار روپے کے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی وصولیاں کیں

کسٹمز نے مئی 2020 کے دوران مجموعی طور پر 3 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ 30 ہزار روپے کے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی وصولیاں کیں۔ فوٹو:فائل

کورونا وائرس کی وجہ سے کسٹمز پورٹ قاسم کو مئی کے مقررہ ہدف سے 3 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ 21 ہزار روپے کم مالیت کی وصولیاں ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ نے انسداد اسمگلنگ کی کامیاب مہم کی بدولت مئی 2020ء کے دوران ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں کیں جبکہ اس کے برعکس کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ کا ریونیو کورونا وائرس کی وجہ سے گھٹتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں کے زیر اثر رہا اور کلکٹریٹ نے مئی 2020ء کے مقررہ ہدف سے 3 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ 21ہزار روپے کم مالیت کی وصولیاں کیں۔


اعدادوشمار کے مطابق کسٹمز پریونٹیو کلکٹریٹ نے مئی 2020 کے دوران مجموعی طور پر 3 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ 30 ہزار روپے کے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی وصولیاں کیں، جن میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب4 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1 ارب 98 کروڑ 26 لاکھ 50 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں 7 کروڑ 36 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں صفر روپے وصول کی وصولیاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کسٹمزپورٹ قاسم کلکٹریٹ نے مئی 2020 کے دوران 3 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ 21 ہزار روپے کمی کے ساتھ 12 ارب91 کروڑ16 لاکھ 79 ہزار روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں کیں، جب کہ کلکٹریٹ کو زیرتبصرہ مدت کے لیے 16 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کی وصولیوں کا ہدف دیا گیا تھا۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے مئی 2020 میں ڈیوٹی ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 41 ارب 17 کروڑ 58 لاکھ 1 ہزار روپے وصول کیے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 12 ارب 97 کروڑ 16 لاکھ 79 ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 23 ارب77 کروڑ 64 لاکھ 68 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں4 ارب 21 کروڑ 38 لاکھ 91 ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 21 کروڑ37 لاکھ 63 ہزار روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔
Load Next Story