الیکشن ٹریبونل میں6 انتخابی عذر داریوں کی سماعت

ریٹرننگ افسرکو پابند کیا ہے کہ وہ ریکارڈ کے ساتھ 14 دسمبر کو ٹریبونل میں پیش ہوں۔

یہ درخواستیں قابل سماعت ہی نہیں،ایم کیو ایم کے وکلا کا موقف۔ فوٹو:فائل

لاہور:
الیکشن ٹریبونل میں 6 انتخابی عذر داریوں کی سماعت کی گئی جبکہ4 انتخابی عذرداریوں کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔


الیکشن ٹریبونل میں پی ایس119 سے جماعت اسلامی کے راشد منان نے ایم کیو ایم کے ارتضیٰ خان کی کامیابی کے خلاف،پی ایس 120 سے جماعت اسلامی کے ذوالفقار علی نے ایم کیو ایم کے نشاط ضیا کی کامیابی کے خلاف،این اے 253 سے جماعت اسلامی کے اسداللہ بھٹو اور این اے 252 سے جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی نے ایم کیو ایم کے عبدالرشید گوڈیل کی کامیابی کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں ۔

جس پر ایم کیوایم کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قابل سماعت ہی نہیں جس پر الیکشن ٹریبونل نے19 دسمبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے مخالف وکلا سے جواب طلب کرلیا، پی ایس 33 میں معشوق محی الدین کی سید فضل کے خلاف انتخابی عزرداری کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی ،الیکشن ٹریبونل کراچی نے این اے 256 سے پی ٹی آئی کے زبیر خان کی اقبال محمد علی کے خلاف انتخابی عذرداری میں ریٹرننگ افسرکو پابند کیا ہے کہ وہ ریکارڈ کے ساتھ 14 دسمبر کو ٹریبونل میں پیش ہوں۔
Load Next Story