ڈونیڈن ٹیسٹ کیوی فتح کا ارمان بارش میں بہہ گیا
112 کا تعاقب کرنے والی میزبان سائیڈ نے اختتام تک 4 وکٹ پر 79 رنز جوڑے
چائے کے وقفے پر شروع ہونے والی زوردار بارش کے سبب اختتامی سیشن کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔فوٹو:کرک انفو
ڈونیڈن ٹیسٹ میں کیوی فتح کا ارمان بارش میں بہہ گیا، ویسٹ انڈیز کو دوسری باری میں 507 پر آئوٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو فتح کیلیے 112رنز کا ہدف ملا تھا، تاہم بارش سے پہلے تک میزبان سائیڈ نے 4 وکٹ پر 79رنز جوڑ لیے تھے لیکن ابر رحمت کے سبب پانچویں اور اختتامی دن کے فائنل سیشن کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔
اس موقع پرکامیابی کیویز سے محض33 رنز کی دوری پر موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈونیڈن ٹیسٹ میں کیویز فتح کا ارمان بارش میں بہہ گیا، لنچ سے قبل ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز507 پرتمام کرنیو الے کیویزکو فتح کیلیے 112 کا ہدف ملا تھا، تاہم چائے کے وقفے پر شروع ہونے والی زوردار بارش کے سبب اختتامی سیشن کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا،کھیل روکے جانے تک نیوزی لینڈ کا اسکور4 وکٹ پر79رنز تھا، کورے اینڈرسن20 اور روس ٹیلر16 پرناٹ آئوٹ رہے، ایک مرحلے پر کیوی ٹیم کی ابتدائی چاروں وکٹیں44کے ٹوٹل پرگرگئی تھیں لیکن ٹیلر اوراینڈرسن کے درمیان شراکت نے ٹیم کو سنبھالا دیا، پیٹر فلٹن (3) کو شیلنگفورڈ کی گیند پر دنیش رامدین نے شاندار کیچ تھام کر پویلین چلتا کیا۔
فیلڈامپائر پال ریفل نے ابتدائی اپیل کو مسترد کردیا تھا لیکن ریفرل پر فیصلہ ویسٹ انڈیزکے حق میں برآمد ہوا، آرون ریڈمونڈ (6) لیگ سلپ میں نرسنگھے دیونارائن کے ہاتھوں دبوچے گئے، ہمیش ردرفورڈ (20) کو لانگ آن پر شینن گیبرئیل نے شیلنگفورڈ کی گیند پر کیچ کیا، برینڈن میک کولم (9) کو بھی شیلنگفورڈ نے رامدین کی مدد سے اپنا چوتھا شکار بنالیا، اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم کی دوسری اننگز 507 پر تمام ہوگئی، برائوو نے کیریئر کی بہترین اننگز 218رنز کھیلی، وہ ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے،شیلنگفورڈ (15)، ٹینو بیسٹ (3) اور ڈیرن سیمی (80) آئوٹ ہونے والے آخری پلیئر بنے، ویگنر نے تین وکٹیں لیں۔