قائداعظم ٹرافی کرکٹ کراچی وائٹس نے حیدرآباد کو مات دے دی
میزبان سائیڈ اننگز اور 42رنز سے کامیاب، خرم شہزاد کے 5 شکار، میر حمزہ نے 4کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا
پیٹرنز ٹرافی میچز میں نیشنل بینک نے یوبی ایل کو 10وکٹ سے آؤٹ کلاس کردیا،فوٹو:فائل
قائداعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس نے حیدرآباد کو اننگز اور 42رنز سے مات دے دی، میر حمزہ اور خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ نے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
حمزہ نے پہلی اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو قابو کیا تو دوسری باری میں خرم نے 5 مہرے کھسکائے۔ پشاور کیخلاف کراچی بلوز کو 118رنز سے شکست کا سامنا رہا۔پیٹرنز ٹرافی گریڈون میں نیشنل بینک نے یوبی ایل کو 10وکٹ سے زیر کرلیا، پی ٹی وی کیخلاف سوئی ناردرن گیس کے توفیق عمرنے ناقابل شکست سنچری جڑڈالی۔تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میچز میں پانچویں رائونڈ میچز کے تیسرے دن کراچی وائٹس نے حیدرآباد کو اننگز اور 42رنز سے مات دے دی، کراچی کے مجموعے 392 رنز پر پہلی باری میں حیدرآباد کی ٹیم 174 پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار بنی، میر حمزہ نے 65رنز کے عوض4 شکار کیے، دوسری باری میں بھی مہمان ٹیم کی بساط 176 پر لپیٹ دی گئی، فیصل اطہر47 اور ذیشان گل 42رنز بناکر نمایاں رہے، خرم شہزاد نے 27رنز کے عوض 5 مہرے کھسکائے، آصف ذاکر کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔
پشاور نے کراچی بلوز کو 118رنز کے واضح مارجن سے ہرادیا، فتح کیلیے 266 رنز کا تعاقب کرنے والی کراچی بلوز کی ٹیم 45.4 اوورز میں 147رنز پر ہمت ہارگئی، اشرف علی39 اور جاوید منصور36رنز بناکر نمایاں رہے، جبران خان اور افتخار احمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فاتح ٹیم کے 213 اور 167رنز پر کراچی بلوز نے پہلی اننگز میں 115 رنز اسکور کیے تھے۔بہاولپور کے 437 رنز پر ایبٹ آباد نے جوابی اننگز میں 6 وکٹ پر 401رنز جوڑ لیے، وقار اوکزئی 138پر ناٹ آئوٹ ہیں، محمد نعیم 50، ریحان آفریدی48رنز بناکر نمایاں رہے، عمران اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو قابو کیا۔راولپنڈی کیخلاف لاہور راوی نے جوابی اننگز میں 399رنز بناکر 69رنز کی برتری حاصل کی، وہاب ڈارنے 114کی اننگز کھیلی، پنڈی نے دوسری باری میں 4 وکٹ پر 93رنز بنائے لیکن ان کی برتری ابھی محض24رنز ہوئی ہے۔
فیصل آباد کیخلاف اسلام آباد نے دوسری باری میں 8 وکٹ پر 207رنز جوڑ لیے، تاہم پہلی باری میں 57رنز کے خسارے کی وجہ سے ان کی برتری ابھی محض150رنز ہوئی ہے، فیضان ریاض42،آفاق رحیم 34 اور علی سرفراز32رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، شاہروز رضا نے 4 جبکہ فہیم اشرف نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔کوئٹہ کیخلاف لاہور شالیمار نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 82رنز جوڑکر اپنی مجموعی سبقت 121 تک پہنچادی، عمر صدیق39رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔دوسری جانب پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون میچز کے تیسرے دن نیشنل بینک نے یوبی ایل کو 10وکٹ سے زیر کرلیا، 156رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے والی یونائیٹڈ بینک کی ٹیم 49.4 اوورز میں 160 پر حوصلہ ہاربیٹھی،وجیہ الدین 35 اور محمد رمیز33رنز بنانے میں کامیاب رہے، حماد اعظم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی، این بی پی نے فتح کیلیے درکار 5رنز بغیر کسی نقصان کے بنالیے۔
سوئی ناردرن گیس نے توفیق عمر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پی ٹی وی کیخلاف اپنی پوزیشن کو مضبوط بنالیا، ٹیم نے دوسری باری میں ایک وکٹ پر 225رنز بناکر مجموعی سبقت 325رنز کرلی، توفیق 128رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں، عظیم گھمن 70رنز بناکر پویلین واپس ہوئے۔پورٹ قاسم کے424 رنز پر زیڈٹی بی ایل کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 223رنز اسکوربورڈ پر سجادیے، تاہم 194رنز کے بڑے خسارے کی وجہ سے ان کی برتری ابھی محض29 رنز ہوپائی ہے، حسیب الرحمان95رنز کے ساتھ وکٹ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔کے آر ایل کے 419 پر پی آئی اے نے 8 وکٹ پر 262 رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، فیصل اقبال 94رنز بناکر میدان بدر ہوئے، راحت علی نے3 جبکہ عمید آصف اور نیر عباس نے 2،2 کھلاڑیوں کو قابو کیا۔واپڈا سے میچ میں 128رنز کے خسارے سے دوچار ہونے والی اسٹیٹ بینک کی ٹیم نے دوسری باری میں 5 وکٹ پر 165بناکر37 رنزکی برتری لے لی۔