دہشت گردی کا مسئلہ پاکستانی کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اصلاح الدین
ملک میں کرکٹ اور ہاکی جیسے کھیلوں کے انٹر نیشنل ایونٹس نہ ہونے سے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں سے دور ہو رہی ہے
ملک میں کرکٹ اور ہاکی جیسے کھیلوں کے انٹر نیشنل ایونٹس نہ ہونے سے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں سے دور ہو رہی ہے. فوٹو: فائل
سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پرجاری دہشت گردی سے خاص طور پر متاثر ہونے والے پاکستان میں کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور ملک میں انٹر نیشنل کھیلوں کی راہیں مسدود ہوگئیں۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہارمحمد وسیم کی کتاب 'خواب اور ڈراؤنے خواب' کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، کراچی پریس کلب میں منعقد ہونے والی اس تقریب سے پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد، سید محمد صوفی اور صاحب کتاب نے بھی اظہار خیال کیا،نسیم راجپوت نے نظامت کے فرائض انجام دیے،صلاح الدین نے کہا کہ لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملہ نے ملک میں انٹر نیشنل کھیلوں کے انعقاد کو بری طرح متاثر کیا، شعیب محمد نے کہا کہ ملک میں کرکٹ اور ہاکی جیسے کھیلوں کے انٹر نیشنل ایونٹس نہ ہونے سے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں سے دور ہو رہی ہے ،کتاب کے مصنف نے کہا کہ انٹر نیشنل کھیل نہ ہونے سے پوری قوم متاثر ہے جبکہ اس حوالے سے کتاب میں تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔