دنیا تعلیم کے حق کیلیے جدوجہد کا احساس کرے ملالہ
پاکستانی مہمان نواز ہیں،آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب،یونین کی اعزازی رکنیت دی گئی
اسلام پر امن مذہب ہے جو دوسروں کے ساتھ رحم کا برتاؤ کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ فوٹو: فائل
سوات میں گزشتہ سال طالبان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کی علمبردار پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور مشکل وقت میں ہمیشہ متحد ہوتے ہیں۔
سوات میں جنگ کے دوران جب ہم نے نقل مکانی کی توپاکستانی عوام نے جس طرح مددکی ہمیں کبھی بے گھرہونے کا احساس ہی نہیںہوا، یہی وہ قومی جذبہ ہے جسے دنیا جانتی ہے۔انھوں نے ہفتے کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنی کتاب ''میں ہوں ملالہ'' کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا وہ ساراکریڈٹ اپنے والدین کودیتی ہیں جنھوں نے مجھے لڑکیوں کے تعلیم کے حق کیلیے جدوجہدکرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے مقصد کی حمایت کرنے پر دنیا بھرکے لوگوں کی شکرگزار ہوں۔
ملالہ نے کہا دنیا کو محرومیوں کے شکارمعاشروں میں تعلیم کے حق کیلیے جدوجہدکرنے کا احساس کرناہوگا۔ آکسفورڈیونیورسٹی میں طلباء اور اساتذہ کے ہجوم میں پینل انٹرویوکے دوران ملالہ نے کہا اسلام پرامن مذہب ہے جوہمیں دوسروں کیساتھ رحم کابرتائوکرنیکی تعلیم دیتاہے۔ اس موقع پر ملالہ کوآکسفورڈیونین کی اعزازی ممبرشپ سے بھی نوازاگیا۔