پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف آنکھیں بند کر لیں کونڈولیزا رائس

پاکستان کو ان دہشت گردوں پر دباؤ بڑھا کر ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے

پاکستان کو ان دہشت گردوں پر دباؤ بڑھا کر ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، فوٹو : فائل

امریکا کی سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ پاکستان وہ ملک ہے جس نے اپنی سرحد پر موجود دہشت گردی کی مبینہ کارروائیاں کرنے والے مبینہ گروپوں کے حوالے سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو بھارتی دارالحکومت میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان کو ان دہشت گردوں پر دباؤ بڑھا کر ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔ دہشت گردی پاکستان کے لیے خطرہ ہے، بینظیر بھٹو بھی دہشت گردی کا شکار بنیں، ہم پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ۔
Load Next Story