ہائیکورٹ کے احاطے میں سائلین نے ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا

منگل کوسائلین کی بڑی تعداد نے ماسک نہیں پہنے، احاطہ عدالت میں سماجی فاصلے کو بھول کر ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے

ہائی کورٹ میں عدالتوں کے باہر کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

سندھ ہائی کورٹ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئیں ایس او پیز مسلسل نظر انداز کی جارہی ہیں، عدالت عالیہ میں مقدمات کے سلسلے میں پیش ہونے والے سائلین نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس او پیز کو ہوا میں اڑادیا۔


سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کچھ دن قبل کورونا وائرس سے بچنے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی گئی تھی، احاطہ عدالت میں آنے والے سائلین اور وکیلوں کے لیے ماسک اور دستانے پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا منگل کو پیشی پر آنے والے سائلین کی بڑی تعداد نے ماسک نہیں پہنے، احاطہ عدالت میں سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

احاطہ عدالت میں تمام سائلین ایک دوسرے سے مل کر کھڑے رہے، پیشی پر آنے والے سائلین ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملاتے رہے، واضح رہے کہ عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتوں کے عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
Load Next Story