عرفان پٹھان نے آئی پی ایل کے ’’موچی‘‘ کو 25 ہزار روپے بھیج دیے
عرفان پٹھان سے ملنے والی رقم سے میں نے گھر کا سودا سلف لیا اور جو ادھار لیا تھا وہ بھی واپس کردیا، بھاسکر
عرفان پٹھان سے ملنے والی رقم سے میں نے گھر کا سودا سلف لیا اور جو ادھار لیا تھا وہ بھی واپس کردیا، بھاسکر فوٹو : سوشل میڈیا
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے آئی پی ایل کے التوا سے پریشان موچی کو 25 ہزار روپے بھیج دیے۔
جب کورونا وائرس کی وجہ سے کام بند ہونے اور مالی مشکلات کا شکار ہونے کی کہانی عرفان پٹھان تک پہنچی تو انہوں نے 25 ہزار روپے بھجوا دیے۔
عرفان پٹھان کی جانب سے 25 ہزار ملنے پر بھاسکر نے کہا کہ اس رقم سے میں نے گھر کا سودا سلف لیا اور جو ادھار لیا تھا وہ بھی واپس کردیا۔
واضح رہے بھاسکر خود کو چیپک اسٹیڈیم کا آفیشل موچی کہتے ہیں، وہ وہاں پیڈز، گلوز اور جوتوں وغیرہ کی مرمت کرتے ہیں۔