پختونخوا کے برطرف وزیر نے عمران کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا مقدمہ کردیا
مجھے بغیرکسی ثبوت کے فارغ کرنے پرعمران خان کومعافی مانگناہوگی،سابق وزیر
مجھے بغیرکسی ثبوت کے فارغ کرنے پرعمران خان کومعافی مانگناہوگی،سابق وزیر .فوٹو:فائل
قومی وطن پارٹی کے سابق صوبائی وزیربخت بیدارخان نے انھیں بغیر کسی ثبوت کے صوبائی کابینہ سے فارغ کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر پشاور کی مقامی عدالت میں ایک ارب روپے کے ہرجانے کامقدمہ دائرکردیا ہے۔
بخت بیدارنے قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا جس میں15روزمیں جواب مانگا گیا تاہم ان کی جانب سے جواب نہ دینے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ دائرکیا گیا ہے، بخت بیدارنے رابطے پر بتایاکہ میں نے عدالت سے رجوع کرلیاہے، مجھے بغیرکسی ثبوت کے فارغ کرنے پرعمران خان کومعافی مانگناہوگی۔