کیانی نے آرمی ہاؤس خالی کردیاجنرل راحیل آئندہ ہفتے منتقل ہونگے

اشفاق پرویزکیانی کوسیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اس لیے وہ ڈی ایچ اے منتقل نہیں ہوئے

اشفاق پرویزکیانی کوسیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اس لیے وہ ڈی ایچ اے منتقل نہیں ہوئے ۔ فوٹو : فائل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی نے آرمی ہائوس خالی کردیا ہے۔


جبکہ نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ ہفتے آرمی ہائوس منتقل ہوجائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اشفاق پرویزکیانی کوسیکیورٹی خدشات لاحق ہیں اس لیے وہ ڈی ایچ اے منتقل نہیں ہوئے بلکہ آرمی ہائوس کے قریب ہی ایک رہائش گاہ منتقل ہو ئے ہیں۔ عسکری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسابق آرمی چیف کو سیکیورٹی گارڈ فراہم کر دیے گئے ہیں۔
Load Next Story