مصر مرسی کی حامی 21 خواتین کارکنوں کی رہائی کا حکم

عدالت نے7 بچیوں کو 3 ماہ نگرانی میں رکھنے، 14 خواتین کو 11 سال قید کی سزا سنائی تھی

ان خواتین کو مختلف جرائم میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا ۔ فوٹو: فائل

مصر میں ایک اپیل عدالت نے 7 نابالغ بچیوں سمیت ان 21 خواتین کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جنھیں معزول صدر محمد مرسی کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر گزشتہ ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔

ان خواتین کو مختلف جرائم میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا جن میں دہشتگرد تنظیم کا رکن ہونا، ٹریفک روکنا اور گذشتہ ماہ سکندریہ میں احتجاجی مظاہرے میں طاقت کا استعمال شامل تھا۔




عدالت نے 18 سال سے کم عمر کی 7 بچیوں کو 3 ماہ نگرانی میں رکھنے کے علاوہ بقیہ 14 خواتین کو11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
Load Next Story