مطالبات تسلیم نہ ہوئے توسینٹرل جیل کے سامنے دھرنا دینگے

قیدیوںکی منتقلی کا فیصلہ عدالتوں پراثرانداز ہونے کے مترادف ہے، اورنگزیب فاروقی.

قیدیوںکی منتقلی کا فیصلہ عدالتوں پراثرانداز ہونے کے مترادف ہے، اورنگزیب فاروقی (فوٹو : فائل )

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ اہلسنت قیدیوںکے معاملے میں حکومتی خاموشی المیہ ہے۔

غیر قانونی منتقلی قیدیوںکے مقدمات خراب کرنے کی سازش ہے ، منتقلی کا فیصلہ متعلقہ عدالتوں پراثرانداز ہونے کے مترادف ہے، اہلسنت قیدیوںکے ساتھ بعض افسران مذہبی تعصب کا مظاہرہ کررہے ہیں،معاملات حل نہ ہوئے تو جمعہ کو کراچی سینٹرل جیل کے باہراہلسنت کی نمائندہ جماعتوں کا احتجاجی دھرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت سے جاری اعلامیے میںکیا ۔


انھوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ہمارا دہشت گردی ،تخریب کاری سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں،انھوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کو بنانے میں علما اہلسنت نے نمایاں کردار ادا کیا اسی طرح پاکستان کو بچانے میں بھی علما اہلسنت نمایاں کردار ادا کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ 6ستمبر اہلسنت و الجماعت کا یوم تاسیس ہے ۔

انھوں نے کہا کہ 6ستمبر کوجامع مسجد صدیق اکبرناگن چورنگی میں دفاع صحابہ ؓو دفاع پاکستان سیمینار کا انعقادہوگا جس میں علما ،مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤںکے علاوہ مذہبی اسکالر اور دانشور بھی شرکت کریں گے۔
Load Next Story