کولمبیا میں کار بم دھماکے سےسیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک

باغیوں نے کولمبیا کےعلاقے انزا کے ایک گاؤں میں بارود سے بھری گاڑی کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا۔

حملہ کولمبیا کے باغی گروپ کی چھٹی فرنٹ نے کیا، فوجی حکام۔ فوٹو؛ اے ایف پی

کولمبیا میں باغیوں کی جانب سے کئے جانے والے کاربم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کےعلاقے انزا کے ایک گاؤں میں باغیوں نے بارود سے بھری گاڑی کو اس وقت دھماکا خیز مواد اڑا دیا جب مقامی لوگ اپنے کاموں میں مشغول تھے، کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 فوجی، ایک پولیس افسر اور 2 شہریوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملے کے نتیجے میں 7 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

فوجی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ کولمبیا کے باغی گروپ کی چھٹی فرنٹ نے کیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملے سے باغیوں کی دہشتگردی واضح ہو گئی ہے۔
Load Next Story