ہربھجن نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کردی

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور آئی پی ایل کی مرکزی اسپانسر کمپنی کا تعلق بھی چین سے ہی ہے

ہربھجن نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کردی فوٹو : انٹرنیٹ

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کردی۔


سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کردی ہے۔ وہ ملک کے پہلے سیلیبریٹی ہیں جنھوں نے ایسا کیا،اس اقدام کا بھارتی ٹریڈرز کنفیڈریشنز کی جانب سے خیر مقدم کیا جانے لگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور آئی پی ایل کی مرکزی اسپانسر کمپنی کا تعلق بھی چین سے ہی ہے۔
Load Next Story