گولڈن مرغیاں پالنا گھریلو سطح پر بہترین فارمنگ ہے ماہرین
گولڈن مرغی سالانہ 170 سے 200 تک انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آمدنی میں بھی اضافہ کرتی ہے
سالانہ 170 سے 200 تک انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آمدنی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ فوٹو: فائل
لائیواسٹاک ماہرین نے بتایا ہے کہ گولڈن مرغیاں پالنا گھریلو سطح پر ایک بہترین فارمنگ ہے۔
بہترین ذائقے کے انڈے دینے والی یہ مرغیاں کچن کی بچی ہوئی اشیا مثلا کچی سبزیاں پتے وغیرہ اور بچی ہوئی روٹیاں اور کچھ کمرشل خوراک ڈا لنے سے سالانہ 170سے 200ا نڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ معمولی سے محنت سے ان مرغیوں کو پالا جاسکتا ہے۔ یہ مرغیاں انڈے اور گوشت کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ گھریلو آمدنی میں بھی اضافہ کرسکتی ہیں۔
ان مرغیوں کو وسیع پیمانے پر پالنے کیلیے ایسی جگہ منتخب کی جائے جو سیم زدہ نہ اور پانی کا نکاس صحیح ہو۔ پولٹری شیڈ اور ڈربہ کے اندرونی ماحول کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رکھا جائے۔ شیڈ کی چھت ایسی ہو جس میں دھوپ اندر داخل نہ ہوسکے بارش کی بھوچھاڑ سے پرندے محفوظ رہیں۔ مرغیوں کی بہتر نشوونما کیلیے دانے اور پانی کیلیے برتنوں کی ضرورت ہوتی ہے ان برتنوں کے استعمال سے شیڈ میں صفائی رہتی ہے مرغیوں کو مدافعتی ٹیکہ جا ت بھی لگاتے ر ہنا چا ہئیں۔