سمندر کی تہہ میں قائم دنیا کا واحد ڈاک خانہ

بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک واناواتو میں قائم یہ دنیا کا واحد ڈا ک خانہ ہے جو سمندر کے تہہ میں موجود ہے.

بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک واناواتو میں قائم یہ دنیا کا واحد ڈا ک خانہ ہے جو سمندر کے تہہ میں موجود ہے. فوٹو: فائل

ڈاک خانے تو دنیا کے ہر شہر اور علا قے میں ہو تے ہیں لیکن ایک ڈاک خانہ ایسا بھی ہے جو کسی سڑ ک یا چو ک پر نہیں بلکہ سمندر کی تہہ میں واقع ہے۔


اسٹریلیا کے شمال میں بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک واناواتو میں قائم یہ دنیا کا واحد ڈا ک خانہ ہے جو سمندر کے تہہ میں موجود ہے اور جہاں سے خصوصی پو سٹ کا رڈ دنیا بھر میں روانہ کیے جا تے ہیں۔ اس جزیر ے کا رخ کر نے والے سیکڑ وں سیاح غو طہ خوری کا لبا س پہن کر سمندر میں اترتے ہیں اور 3 میٹر گہر ے پا نی میں قائم اس ڈاک خا نے سے خصو صی طور پر بنا ئے گئے یا دگا ری واٹر پروف کارڈ اپنے پیاروں کو بھیجتے ہیں۔ سیا حوں کے کارڈز کو ان کی منز ل پر پہنچانے کے ڈاک کے عملے کے خصو صی غو طہ خو ررو زانہ اس ڈاک خانے سے یہ خط جمع کر کے جزیر ے کے مرکزی ڈاک خانے پر پہنچا دیتے ہیں۔
Load Next Story