- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
آئی سی سی کے چیئرمین کا الیکشن یا سلیکشن؟ ؛ فیصلہ آج ہوگا
دبئی: آئی سی سی کے چیئرمین کا الیکشن ہوگا یا سلیکشن، فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے، بورڈ میٹنگ ایجنڈے میں انتخاب کیلیے طریقہ کار کا تعین ہوگا،انگلینڈ کے کولن گریوس بدستور فرنٹ رنر ہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ نے سارو گنگولی کو میدان میں اتارنے کا امکان تاحال رد نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ایک اور بورڈ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جمعرات کوہورہی ہے، نئے چیئرمین کے انتخابی عمل کی منظوری ٹاپ ایجنڈے میں شامل ہوگی، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ پہلے ہی آئندہ ماہ تک ملتوی ہوچکا،اس لیے صرف نئے چیئرمین کی نامزدگی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
ایک بورڈ ممبر نے کہاکہ میں یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتاکہ جمعرات کی میٹنگ میں چیئرمین کے الیکشن یا سلیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگا یا نہیں، البتہ ممبرز اکھٹے ہوں گے تو وہ اپنے اپنے ممالک کی صورتحال کے بارے اپ ڈیٹ کریں گے مگر کوئی باقاعدہ اعلان متوقع نہیں ہے، بورڈ کو ای میلز لیکس کی تحقیقات سے بھی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین کی پوسٹ کے امیدوار کیلیے ضروری ہے کہ انھوں نے کم سے کم 2 بورڈ میٹنگز میں شرکت کی ہو،انھیں اپنے ملک کے موجودہ یا سابق ڈائریکٹر نے نامزد کیا ہو،اس وقت انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین کولن گریوس موجودہ چیئرمین ششانک منوہر کی جگہ سنبھالنے کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔
البتہ بی سی سی آئی نے بھی تاحال ساروگنگولی کے میدان میں اترنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد نہیں کیا،اگرچہ اس پوسٹ کیلیے پی سی بی کے احسان مانی کا بھی نام لیا جا رہا تھا تاہم انھوں نے خود کو اس دوڑ سے پہلے ہی باہر قرار دے دیا ہے،ادھر بھارتی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں گنگولی مستقبل میں سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں،اگر ایسا کوئی ارادہ ہے تو پھر وہ آئی سی سی چیئرمین بن سکتے ہیں،پھر ایک برس بعد بی جے پی کی جانب سے ویسٹ بنگال کے چیف منسٹر کاامیدوار بننے کا چانس ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔