ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ پرتھ میں باؤنسی وکٹ انگلش ٹیم کی منتظر ہوگی
تین برس قبل اس وینیو پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 267 رنز سے شکست دی تھی۔
تین برس قبل اس وینیو پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 267 رنز سے شکست دی تھی۔ فوٹو: فائل
پرتھ میں بھی بائونسی پچ انگلینڈ کی منتظر ہوگی، واکا اسٹیڈیم پر ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔
پہلے دو ٹیسٹ میچز میں میزبان فاسٹ بولرز خاص طور پر مچل جونسن نے انگلش بیٹنگ لائن پر زوردار حملے کیے، واکا کی پچ کے بارے میں سابق آسٹریلوی بیٹسمین جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ یہاں پر بائونس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس میدان پر کھیلے گئے تین فرسٹ کلاس میچز میں بیٹسمینوں کو پیسرز کے سامنے کافی جدوجہد کا سامنا رہا، اس بار بھی یہاں پر بائونس بہت زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ تین برس قبل اس وینیو پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 267 رنز سے شکست دی تھی۔