بلوچستان آزاد امیدواروں نے 650 نشستیں جیت کر میدان مار لیا
نیشنل پارٹی150، ن لیگ 144، پختونخوامیپ125،جے یو آئی کے 112امیدوار کامیاب
نیشنل پارٹی150، ن لیگ 144، پختونخوامیپ125،جے یو آئی کے 112امیدوار کامیاب فوٹو:فائل
بلوچستان کے32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج موصول ہوئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق آزاد امیدواروں نے 650 نشستیں جیت کرمیدان مار لیا ہے۔ نیشنل پارٹی 150، مسلم لیگ (ن)144، پختونخوا ملی عوامی پارٹی 125اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے 112امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی شکست پر مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انکی جماعت بغیر تیاری کے انتخابات میں گئی۔ دوسری طر ف ن لیگ کہتی ہے کہ صوبے میں اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اوراگلے بلدیاتی انتخابات میں ان کی جماعت پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی۔