مولانا شمس کے قتل کیخلاف مظاہرےملزمان کے خاکے جاری

قتل میں وہی لوگ ملوث ہیں جو سانحہ پنڈی کے ذمے دارتھے،فوری گرفتارکیاجائے،مقررین

قتل میں وہی لوگ ملوث ہیں جو سانحہ پنڈی کے ذمے دارتھے،فوری گرفتارکیاجائے،مقررین. فوٹو: آئی این پی

مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قتل اورسانحہ راولپنڈی کے خلاف لاہور، ملتان، کراچی سمیت متعددشہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رہاجبکہ پولیس نے چاروں ملزمان کے خاکے جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کی مددسے تیارکیے گئے خاکوںکے مطابق حملہ آوروںکی عمریں 25سے 35سال تک ہیں۔ دریںاثنا مولاناشمس الرحمن معاویہ کے قتل کیخلاف اہلحدیث یوتھ فورس نے لاہوربتی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔




ادھر اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام ملتان میں جامع مسجد مدنی چوک کمہاراں والا پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر اشفاق احمد اور دیگر نے کہا کہ اہلسنت کے حقوق کی پامالی پر مزید صبر نہیں کیا جا سکتا۔ بہاولپور میں چوک فوارہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مولانا عبدالخالق رحمانی، نصراللہ ناصر ودیگر نے کہا کہ مولانا شمس کے قتل میں وہی لوگ ملوث ہیں جو سانحہ راولپنڈی کے ذمے دار تھے۔
Load Next Story