جنوبی افریقہ منڈیلا کی یاد میں یوم عبادت پر دعائیہ تقریبات
آخری رسوم میں صدر ممنون، اوباما سمیت 53 ممالک کے سربراہان شریک ہونگے
آخری رسوم میں صدر ممنون، اوباما سمیت 53 ممالک کے سربراہان شریک ہونگے۔ فوٹو: فائل
نسل پرستی کیخلاف جدوجہد کی علامت بننے والے نیلسن منڈیلا کی یاد میں جنوبی افریقہ میں یومِ عبادت و سوگ منایا گیا۔
صدر جیکب زوما جوہانسبرگ میں ایک گرجا گھر میں سروس میں شریک ہوئے اور دن بھر مختلف مذاہب کی حضوصی عبادات کے پروگرام منعقد کئے گئے جس میں نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اتوار کو تدفین سے قبل نیلسن منڈیلا کے جسدِ خاکی کا جلوس بدھ، جمعرات اور جمعے کو دارالحکومت پریٹوریا کی سڑکوں پر گشت کرے گا۔ علاوہ ازیں منڈیلا کی یاد میں تقاریب اور خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جوہانسبرگ میں مادیبا کے گھر کے باہر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ آنے والے اپنے ساتھ گل دستے بھی لائے۔ گانوں اور رقص کے ذریعے نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کھیلوں کے شوقین نیلسن منڈیلا کی یاد رگبی ٹورنامنٹ میں بھی چھائی رہی۔ پورٹ ایلزبتھ کے نیلسن منڈیلا بے سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور کینیڈا کے میچ سے پہلے جنوبی افریقہ کا ترانہ پڑھا گیا اور کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ روم میں کرسمس ٹری کو امن کے پیغامات سے روشن کیا گیا۔ رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجے اس درخت پر محبت، برداشت اور اتحاد جیسے الفاظ منڈیلا کی جدوجہد کی یادیں تازہ کرتے رہے۔ نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات 15 دسمبر کو ادا کی جائیں گی جس میں امریکی صدر بارک اوباما، سیکرٹری جنرل بان کی مون، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، پرنس چارلس سمیت 53 ممالک کے سربراہان شریک ہونگے، پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین کرینگے۔