براوو دھونی کی سالگرہ پر ’ہیلی کاپٹر ڈانس‘ اورگانا ریلیز کرینگے
گذشتہ روز براوو نے اس گانے کا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا
گذشتہ روز براوو نے اس گانے کا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا۔فوٹو : فائل
KARACHI:
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی سالگرہ پر 7 جولائی کوگانا ریلیز کریں گے۔
اسے'سانگ 7' کا نام دیا گیا ہے، براوو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ مہندرا سنگھ دھونی کے لیے میرا گانا ان کی برتھ ڈے پر ریلیز کیا جائے گا، ہم نیا ڈانس بھی کریں گے جسے 'ہیلی کاپٹر ڈانس' کا نام دیا جارہا ہے۔
برائے مہربانی مجھے اپنی اپنی طرز کا ہیلی کاپٹر ڈانس بھیجیں، جو سب سے اچھا ہوگا اسے ایم ایس دھونی کے لیے 'آفیشل ڈانس' قرار دیا جائے گا، گذشتہ روز براوو نے اس گانے کا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا۔