پنجاب میں مویشی منڈیاں لگانے کے لیے قواعد و ضوابط جاری
منڈیاں شہر سے کم از کم دو کلومیٹر دور لگائی جائیں گی، خریداری کے لیے آنے والوں پر ماسک پہننا لازم ہوگا
بچوں، بزرگوں اوربیمار افراد کو بھی منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو، فائل
پنجاب کی صوبائی حکومت نے عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دےد ی ہے اور اس کے لیے قواعد و ضوابط بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق مویشی منڈیاں شہر سے کم از کم 2 کلو میٹر دور لگائی جائیں گی۔ مویشی منڈیوں میں داخلے کے لیے کورونا احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ لاہور میں 10 کے بجائے 13 منڈیاں لگائی جائیں گی ۔مویشی باڑے، انتظامی دفاتر اور میڈیکل کیمپ کھلے اور ہوا دار ہوں گے۔ داخلی اور خارجی راستے الگ الگ اور منڈیوں میں محدود داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
ایس او پیز کے تحت پارکنگ کھلی جگہ پر ہو گی اور ایک گاڑی میں دو افراد سے زائد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بچوں، بزرگوں اوربیمار افراد کو بھی منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ منڈی آںے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ مویشی منڈی میں لائیوسٹاک کی طرف سے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔ جانوروں سے کورونا وائرس پھیلنے کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم بیمار جانوروں کو فورا الگ کر دیا جائے گا۔ گانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے تمام انتظامات کیے جائیں گے۔
مویشی منڈیوں میں صرف بیوپاریوں کو کھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔پھیری والوں کو یہاں آنے کی اجازت نہ ہوگی،عوامی آگاہی کے پیغامات جگہ جگہ نصب کیے جائیں گے ۔