اداکاری میں آج بھی خود کو ایک طالبہ سمجھتی ہوں صبا قمر
ہر کردار کرنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ میں اسے بہتر طریقے سے کرسکتی تھی
ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جن کو خدا نے عزت، شہرت اور دولت سے نوازا، اداکارہ فوٹو : فائل
اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہوں جن کو خدا نے عزت، شہرت اور دولت سے نوازا، آج میں جس مقام پر ہوں اس کا تصور بھی میرے ذہن میں نہیں تھا۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی خدا سے طلب کیا میری وہ حاجت ضرور پوری ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اداکاری میں آج بھی خود کو ایک طالبہ سمجھتی ہوں، ہر کردار کرنے کے بعد مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ میں بہتر طریقے سے کر سکتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ میری شادی کی بہت باتیں ہوتی ہیں، میرے مقدر میں خدا مجھے اچھا جیون ساتھی سے جو روشن دماغ اور ذہین ہو، باقی آگے قدرت کو جو منظور وہی ہوگا۔