بیلون ڈی آرڈر ایوارڈ کے لیے لیونل میسی کرسٹیانو رونالڈو اور فرینک ریبری شارٹ لسٹ
انجری مسائل سے دوچار بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار میسی یہ اعزاز چار مرتبہ جیت چکے لیکن اس مرتبہ امکانات کم ہیں
انجری مسائل سے دوچار بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار میسی یہ اعزاز چار مرتبہ جیت چکے لیکن اس مرتبہ امکانات کم ہیں۔فوٹو : فائل
KARACHI:
2013 کے بیلون ڈی آرڈر ایوارڈ کے لیے فیفا اور اسپانسرز فرانس فٹبال میگزین نے لیونل میسی، فرینک ریبری اور کرسٹیانو رونالڈو کو شارٹ لسٹ کردیا۔
انجری مسائل سے دوچار بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار میسی یہ اعزاز چار مرتبہ جیت چکے لیکن اس مرتبہ امکانات کم ہیں، دوسری جانب جرمن سائیڈ بائرن میونخ کو رواں برس چیمپئنز لیگ، جرمن ٹائٹل اور جرمن کپ جتوانے میں پیش پیش رہنے والے ریبری بھی دوڑ میں شامل ہیں، پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے، وہ2008 میں یہ منفرد ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، فاتح پلیئر ٹرافی 13 جنوری کو زیورخ میں شیڈول تقریب میں وصول کرے گا۔