قومی اسمبلی میں اپوزیشن 2دھڑوں میں تقسیم

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی، ق لیگ اور اے این پی کا اجلاس آج طلب کرلیا

رواں سیشن کی حکمت عملی طے کرنے کیلیے اپوزیشن جماعتیں مشترکہ اجلاس تک نہ بلا سکیں۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میںاپوزیشن عملی طور پر2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔

پیپلز پارٹی، ق لیگ اور اے این پی ایک جبکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اورعوامی مسلم لیگ دوسرے دھڑے میں شامل ہیں، ایم کیو ایم نے کبھی پی ٹی آئی، کبھی پی پی اور کبھی حکومت کی حمایت کی حکمت عملی اپنالی، اپوزیشن کی3 جماعتوں میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ نے جمعرات کو مشترکہ اجلاس میں اپنی حکمت عملی طے کی۔




جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی، اے این پی اور ق لیگ کا قومی اسمبلی کے رواں سیشن کیلیے اپنی حکمت عملی طے کرنے کیلیے اپنا الگ اجلاس آج ( منگل کو) طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور رواں سیشن کی حکمت عملی طے کرنے کیلیے اپوزیشن جماعتیں مشترکہ اجلاس تک نہ بلا سکیں۔
Load Next Story