شوکت بسرا آئی جی آفس پہنچ گئے پولیس کا گرفتاری سے انکار
اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے: راجہ ریاض، ہتھکڑی پیپلزپارٹی کا زیور ہے: شوکت بسرا
لاہور،شوکت بسراودیگر کوپولیس اہلکارگرفتاری دینے کیلیے آئی جی آفس میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا گرفتاری دینے کیلیے اپوزیشن ارکان اسمبلی کے ہمراہ آئی جی آفس پہنچ گئے۔
تاہم پولیس نے گرفتاری سے انکار کر دیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر قانون کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے90ء کی دہائی والی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے لیکن پیپلزپارٹی اینٹ کا جواب پتھر سے دیگی ۔
شوکت بسرا گرفتاری دینے کیلئے آئی جی آفس پہنچے لیکن آئی جی موجود نہیں، ایس پی ہیڈ کوارٹرز سہیل سکھیرا نے گرفتاری لینے سے انکار کردیاہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ شوکت بسرا کے خلاف مقدمہ جھوٹا ہے اور یہ مقدمہ وزیراعلی پنجاب کی ایماء پر درج کیاگیا۔ شوکت بسرانے کہاکہ میں نے پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے حوالے سے آواز بلند کی جس کی مجھے سزا دی گئی اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لیکن میں حاضر ہوںمجھے گرفتار کیا جائے۔ہتھکڑی پیپلزپارٹی کا زیور ہے ہم اس سے نہیں ڈرتے۔