کراچی آپریشن6ماہ بھی چل سکتاہے اور6سال بھیشرجیل میمن
گرفتارشدگان سے کہاجا رہاہے کہ تعاون نہ کیاتوسرکی قیمت رکھ دیں گے،مظہرعباس
پولیس نے 10ہزار کے قریب لوگوں کو پکڑا ہے، ان میں پیپلزپارٹی کاکوئی بھی ورکرنہیں ہے،وزیراطلاعات سندھ۔ فوٹو: فائل
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاہے کہ کراچی آپریشن میں کسی بیگناہ کوتنگ نہیں کیا جارہا۔
پولیس نے 10ہزار کے قریب لوگوں کو پکڑا ہے، ان میں پیپلزپارٹی کاکوئی بھی ورکرنہیں ہے۔کسی سیاسی جماعت کوزیب نہیں دیتا کہ وہ کسی مجرمانہ کارروائی میں ملوث ہو۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ پچھلی حکومت نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی، اب موجودہ حکومت بھی آپریشن کررہی ہے جو 6ماہ بھی چل سکتا ہے اور 6سال بھی۔ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ لوگوں سے چھٹکارہ پاناچاہیے۔
پیپلزپارٹی کاکوئی ٹارگٹ کلرنہیں پکڑاگیا۔ لیاری کی امن کمیٹی کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے علم میں نہیں کہ امین بلیدی کے کیس واپس لے لیے گئے۔ آپریشن میں وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاور پولیس کومکمل اختیارات دے رکھے ہیں۔ اگرایم کیوایم یاکسی اورکو کوئی شکایت ہوتو وہ رابطہ کرسکتے ہیں۔ اے این پی کے رہنماشاہی سیدنے کہاکہ اگرمیری پارٹی کاکوئی بھی شخص جرم میں ملوث ہے یا کوئی میرے نام پرجرم کرتاہے تواس کوپکڑکرالٹا لٹکا دیں۔ ایم کیوایم کے رہنمافیصل سبزواری نے کہاکہ مجھے یہ تونہیں پتہ کہ کتنے پکڑے ہیں کتنے نہیں لیکن یہ پتہ ہے کہ میری جماعت کے لاتعداد لوگ نہ صرف پکڑے گئے ہیں بلکہ لاپتہ بھی ہیں۔