میچ فکسرز نے فٹبال ورلڈ کپ کو نشانے پر رکھ لیا

یلو یا ریڈ کارڈز ، پنالٹیز، تاخیر سے ہونیوالے گولز اور کارنر ککس پر بھاری رقوم لگا سکتے ہیں ،رپورٹ

سابق انگلش پریمیئر لیگ اسٹرائیکر ڈی جے کیمبل کو تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

انگلش فٹبال میچ فکسنگ کے تازہ ترین الزامات پر 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق فکسرز نے آئندہ برس کے ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔

شرط لگانے والے یلو یا ریڈ کارڈز ، پنالٹیز، تاخیر سے ہونیوالے گولز اور کارنر ککس پر بھاری رقوم لگاسکتے ہیں، سابق انگلش پریمیئر لیگ اسٹرائیکر ڈی جے کیمبل کو تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش فٹبال میں میچ فکسنگ کے تازہ ترین الزامات پر6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، میڈیا رپورٹس میں کہا گیاکہ آئندہ برس کے ورلڈ کپ کو بھی ہدف بنایا جا سکتا ہے، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک اخبار کی رپورٹ پر یہ کارروائی کی،اخبار کے مطابق ایک خفیہ رپورٹر نے سابق پورٹس ماؤتھ پلیئر سام سوڈجی سے ملاقات کی جس نے مبینہ طور پر ڈینگیں مارتے ہوئے کہا کہ انگلش فٹبال کی سیکنڈ ٹیئر چیمپئن شپ میں ایک پلیئر کو 49 ہزار ڈالر کے عوض یلو کارڈ لینے پر راضی کیا تھا۔ اخبار نے مزید الزام لگایا کہ34 سالہ سوڈجی نے کہا تھا کہ وہ پریمیئر لیگ میچز میں دھاندلی کرا سکتا ہے، وہ ریڈنگ کلب کیلیے پریمیئر لیگ کھیلنے والے سابق نائجیرین انٹرنیشنل کو برازیل میں ہونے والے آئندہ برس کے ورلڈ کپ فائنلز میں دھاندلی کیلیے تیار کررہا تھا۔




شرط لگانے والے یلو یا ریڈ کارڈز ، پنالٹیز، تاخیر سے ہونے والے گولز اور کارنر ککس پر بھاری رقوم لگا سکتے ہیں ۔ برطانیہ میں اہم اور منظم جرائم کو روکنے والی این سی اے نے اتوار کو ابتدائی طور پر کہا تھا کہ تازہ ترین تحقیقات میں3 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی تعداد اب بڑھ کر6 ہوگئی ہے۔ رواں ہفتے این سی اے کی تحقیقات میں4 افراد پر الزام لگایا گیا تھا جو مبینہ طور پر نان لیگ انگلش فٹبال میں ملوث سنگاپور کی بیٹنگ سنڈیکیٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ 22 سالہ2 نوجوان مائیکل بوٹینگ اور حکیم عادیلاکون پر رواں ہفتے این سی اے کی تحقیقات پر دھوکا دہی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو سینٹرل انگلینڈ میں برمنگھم مجسٹریٹس کی عدالت میں11 دسمبر کو پیش ہونا ہے۔ 33 سالہ سنگاپور نیشنل چن سنکاران اور 43 سالہ برطانوی پاسپورٹ رکھنے والے کرشنا سنجے گنیشان کو 13 دسمبر تک حراست میں لیا گیا، ان افراد کا تعلق سنگاپور کی بیٹنگ سنڈیکیٹ سے بتایا جاتا ہے۔ جرم میں ملوث فرد کو زیادہ سے زیادہ 10 برس تک جیل کی سزا ہوتی ہے۔ دریں اثنا سابق انگلش پریمیئر لیگ اسٹرایئکر ڈی جے کیمبل کو میچ فکسنگ کے سلسلے میں حراست میں لے لیا گیا،ان کے کلب بلیک برن روورز نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ سیکنڈ ڈویژن چیمپئن شپ کلب نے اپنے بیان میں کہاکہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہم مزید معلومات فراہم نہیں کرسکتے۔
Load Next Story