ہندوستان سے ہماری فلم کا کوئی مقابلہ نہیں سید نور
پاکستان میں ایک کروڑ اور بھارت میں سو کروڑ میں فلم بنتی ہے، ہدایتکار
پاکستان میں ایک کروڑ اور بھارت میں سو کروڑ میں فلم بنتی ہے، ہدایتکار فوٹو: فائل
ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ ہندوستان سے ہماری فلم کا کوئی مقابلہ نہیں ہے جو لوگ ہماری فلم کوان سے جوڑ کر قیاس آرئیاں کرتے ہیں میری ان سے درخواست ہے کہ اپنے کام پر توجہ دیں کیونکہ ہماری اور ان کی فلم کے بجٹ میں 99 کروڑ کا فرق ہے وہاں فلم 100 کروڑ میں بنتی ہے اور پاکستان میں ایک کروڑ میں، اگر حکومت ہمیں فلم انڈسٹری کے لیے سپورٹ کرے تو ہم ان سے زیادہ بہتر فلمیں بناسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سہیل کاشمیری کی رہائش گاہ پر اپنی نئی فلم ''بھائی وانٹڈ'' کی پریس بریفنگ کے دوران کیا، سید نور کا کہنا تھا کہ میں تین سال قبل مایوس ہوگیا تھا کہ اب کوئی معیاری فلم نہیں بنے گی مگر ہمارے کچھ دوستوں نے اس سکوت کو توڑا اور ایک سال کے دوران ہمیں کئی معیاری فلمیں دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھائی وانٹڈ کی شوٹنگ کراچی میں ہوگی جس کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔ اس موقع پر سہیل کاشمیری، عمر خطاب خان ودیگر بھی موجود تھے۔