ابرارالحق نے صوفیانہ کلام پر مبنی البم ریکارڈ کرلیا
ویڈیوز کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنے کی کوشش ہے، ابرار الحق
ویڈیوز کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنے کی کوشش ہے، ابرار الحق فوٹو: فائل
معروف گلوکار ابرارالحق نے صوفیانہ کلام پر مبنی البم ریکارڈ کرلیا۔
گزشتہ چند ماہ سے ریکارڈ کیے جانے والے البم کی ریکارڈنگ اب مکمل ہوچکی ہے اوراب اس کے ویڈیوشوٹ ہونے کے بعد لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ابرارالحق نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بابابلھے شاہ، حضرت سلطان باہو، حضرت غلام فردید اور دیگر صوفیاء کرام کے کلام کو منتخب کرکے پہلے ان کی کمپوزیشنز تیارکی گئی تھیں اور پھر ریکارڈنگ شروع ہوئی۔ اس البم کے ذریعے میں نے کوشش کی ہے کہ صوفیاء کرام کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جائے ۔ جس کے لیے جہاں کلاموں کی کمپوزیشن معمول سے ہٹ کرہیں تواس کے ساتھ اس میں شامل ساز بھی ایک خاص اثرچھوڑیں گے۔ اس لیے یہ البم بہت اہمیت کا حامل ہے۔ البم کی ریکارڈنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراب اس کے ویڈیو بنائے جائیں گے۔ میری کوشش ہوگی کہ اس البم کو پاکستان کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے۔