فوٹوگرافر نجی زندگی میں دخل اندازی نہ کریں بن ایفلیک

فوٹو گرافر گھروں میں گھسنے کے علاوہ تفریح کے دوران بھی تصاویر اتار لیتے ہیں، بن ایفلیک

فوٹو گرافر گھروں میں گھسنے کے علاوہ تفریح کے دوران بھی تصاویر اتار لیتے ہیں، بن ایفلیک فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اداکار بن ایفلیک نے فوٹو گرافروں کو فلمی ستاروں کے نجی معاملات میں دخل اندازی پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


اداکارہ بن ایفلیک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلمی ستاروں کی فلموں یا پھر تشہیر کے لیے تصاویر لی جاتی ہیں وہ اسے غلط نہیں کہیں گے لیکن بعض فوٹو گرافر تو گھروں تک گھس آتے ہیں اور خفیہ تصاویر لے کر نجی معاملات میں دخل اندازی کی کوششیں کرتے ہیں، یہاں تک کہ جب فلمی ستارے اپنے بال بچوں کے ساتھ باہر گھومنے جاتے ہیں تو ان کی اجازت کے بغیر تصاویر اتار لی جاتی ہیں اور میڈیا کی زینت بنائی جاتی ہیں۔ ان کے اس اقدام کا مقصد صرف پیسے کمانا ہوتا ہے اور یہ سراسر غلط ہے۔ فوٹو گرافروں کو فلمی ستاروں اور ان کے کیرئیر کی سرگرمیوں تک محدود رہنا چاہیے، ان کے نجی معاملات میں مداخلت کا انھیں کوئی حق نہیں ہے۔
Load Next Story