گولڈن گلوز پہن کر امیتابھ بچن اور میری کوم کے ایک دوسرے سے فائٹ کے پوز

امیتابھ نے میری کوم کی کتاب کی رونمائی کو اپنے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا

امیتابھ نے میری کوم کی کتاب کی رونمائی کو اپنے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔ فوٹو: آئی بی این

بھارتی فلم اسٹار امیتابھ بچن گذشتہ روز باکسر میری کوم کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے۔


اس موقع پر دونوں نے گولڈن گلوز پہن کر ایک دوسرے سے فائٹ کے پوز بھی بنائے، امیتابھ نے میری کوم کی کتاب کی رونمائی کو اپنے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا، انھوں نے کہاکہ میری کوم نے یہ اعزاز اپنی سخت محنت سے حاصل کیا، ان کی یہ کتاب کھلاڑیوں اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلیے رہنمائی کا باعث بنے گی۔ اس موقع پر میری کوم نے کہا کہ امیتابھ نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی، اولمپکس کے دوران وہ مجھے فون کرنیوالے پہلے شخص تھے۔
Load Next Story