ون ڈے سیریز انگلینڈ نے کیون پیٹرسن سوان اور جیمز اینڈرسن کو آرام دیدیا

الیسٹرکک ہی 16 رکنی دستے کی قیادت کریں گے جبکہ اسٹورٹ براڈ ٹوئنٹی 20 میں کپتان ہوں گے

الیسٹرکک ہی 16 رکنی دستے کی قیادت کریں گے جبکہ اسٹورٹ براڈ ٹوئنٹی 20 میں کپتان ہوں گے۔فوٹو:فائل

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، تین سینئر کھلاڑیوں کیون پیٹرسن، گریم سوان اور جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے۔


الیسٹرکک ہی 16 رکنی دستے کی قیادت کریں گے جبکہ اسٹورٹ براڈ ٹوئنٹی 20 میں کپتان ہوں گے۔ ایشز سیریز کے اختتام پر انگلینڈ آسٹریلیا سے پانچ ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے گا۔ ون ڈے اسکواڈ میں کک، بیلنس، بیل، بوپارہ، بریسنن، ڈینی برگس، براڈ، بٹلر، کیربری، اسٹیون فن، کرس جورڈن، مورگن، رینکن، جوئے روٹ، بین اسٹوکس اور جیمز ٹریڈ ویل شامل ہیں۔ ٹوئنٹی 20 اسکواڈ کپتان برا، بوپارہڈ بریسنن، برگس، بٹلر، جیڈ ڈیرن بیچ، فن، الیکس ہالز، مائیکل لمب، ایون مورگن، رینکن، جوئے روٹ، اسٹوکس، جیمز ٹریڈ ویل اور لیوک رائٹ پر مشتمل ہے۔
Load Next Story