پریذیڈنٹ ون ڈے کپ تنزیل نے راولپنڈی ریمز سے فتح چھین لی
اختتامی اوور میں 6 رنز کا دفاع کرتے ہوئے 2 وکٹیں بھی لے اڑے، لاہور ایگلز نے سنسنی خیز مقابلہ محض 1 رن سے جیتا
کراچی کی دونوں ٹیموں نے کامیابی کو اپنا مقدر بنالیا، بہاولپور نے ایبٹ آباد کوزیر کیا، پورٹ قاسم اتھارٹی اورسوئی ناردرن گیس نے بھی فتوحات سمیٹ لیں۔ فوٹو:فائل
پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں تنزیل الطاف نے شاندار بولنگ کی بدولت راولپنڈی ریمز سے فتح چھین لی۔
لاہور ایگلز نے سنسنی خیز مقابلہ محض ایک رن سے جیتا، ناکام سائیڈ کے زاہد منصور 96 پر ناٹ آئوٹ رہے، اختتامی اوور میں راولپنڈی کو فتح کیلیے 6رنز درکار تھے تاہم الطاف نے تیسری گیند پر منیر انصاری اور چھٹی پر مجاہد امین کو ٹھکانے لگاکر ٹیم کو فتح دلادی۔کراچی کی دونوں ٹیموں نے کامیابی کو اپنا مقدر بنالیا، ڈولفنز نے حیدرآباد ہاکس کو 5 وکٹ سے مات دی جبکہ زیبراز نے پشاور پینتھرز کا 2وکٹ سے شکار کرلیا، بہاولپور نے ایبٹ آباد کو 4 وکٹ سے زیر کیا، زرعی ترقیاتی بینک کیخلاف پورٹ قاسم اتھارٹی نے 35رنز سے کامیابی حاصل کرلی، فاتح ٹیم کیلیے سہیل خان نے 4 وکٹیں لیں، سوئی ناردرن گیس نے پی ٹی وی کو 4وکٹ سے قابو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں لاہور ایگلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد راولپنڈی ریمز کو 1رن سے ہرا دیا، ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹ پر317 رنز اسکور بورڈ پر جوڑے،اخلاق بٹ109 جبکہ ذیشان علی93 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
تنزیل الطاف نے44 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ناصر ملک، حسیب اعظم اور منیر انصاری نے2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں راولپنڈی ریمز نے زاہد منصور کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ہدف کا تعاقب جاری رکھا لیکن اختتامی اوور میں تنزیل الطاف نے2 وکٹیں لے کر پانسہ پلٹ دیا، ریمز کو 6 گیندوں پر اتنے ہی رنز درکار تھے لیکن تنزیل کے اوور میں 4رنز ہی بن پائے،یوں لاہور ایگلز نے سنسنی خیز مقابلہ محض ایک رن سے اپنے نام کرلیا، زاہد منصور نے96 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،وہ اختتامی اوور میں نان اسٹرائیکر اینڈ سے اپنی ٹیم کے دونوں اختتامی پلیئرز کو پویلین واپس جاتے ہوئے دیکھتے رہے، ٹیم نے 316 کا مجموعہ پایا، اویس ضیا اور بابر نعیم 53،53رنز بناکر نمایاں رہے، تنزیل اور آصف اشفاق نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔دیگر میچز میں کراچی ڈولفنز نے حیدرآباد ہاکس کو 5 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ 38.4 اوورز میں 151رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، شعیب لغاری کے 48رنز اہم رہے، میر حمزہ نے 4 اور خرم شہزاد نے3 وکٹیں لیں، ڈولفنز نے ہدف 5وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔
محمد وقاص 62 اور شاہ زیب احمد25 پر ناٹ آئوٹ رہے، میر علی تالپور نے 3 پلیئرز کو قابو کیا۔کراچی زیبراز نے پشاور پینتھرز کا2وکٹ سے شکار کرلیا، عدیل امین کے 128رنز سے تقویت پاتے ہوئے پشاور نے 8 وکٹ پر 245 رنز بنائے، علی مدثر نے3 وکٹیں لیں، زیبراز نے8 وکٹ پر248 رنز بناکر فتح پالی، بابرآغا نے 116 ناٹ آئوٹ بنائے، عزیزاللہ نے 4 وکٹیں لیں۔بہاولپور نے ایبٹ آباد کو 4 وکٹ سے زیر کیا،ناکام ٹیم نے 219رنز بنائے، محمد نعیم نے60 کی اننگز کھیلی، زاہد صدیقی نے چار وکٹیں لیں، بہاولپور نے 6 وکٹ پر ہدف پالیا، عدیل باسط62 پر ناٹ آئوٹ رہے۔اسلام آباد نے فیصل آباد کیخلاف ایک وکٹ سے کامیابی پائی۔ لاہور لائنز نے کوئٹہ بیئرز کو 89 رنز سے ٹھکانے لگایا، فاتح ٹیم کیلیے ارسلان باجوہ نے 94رنز نمایاں بنائے،محب اللہ نے5 وکٹیں لیں، ناکام سائیڈ کے سید فریدالدین 56 پر ناٹ آئوٹ رہے، آغا سلمان نے3 کھلاڑیوں کو قابو کیا۔کے آر ایل نے پی آئی اے کو 66رنز سے شکست دی، واپڈا پر اسٹیٹ بینک کی ٹیم نے 12رنز سے غلبہ حاصل کرلیا، یوبی ایل نے نیشنل بینک کو 5 وکٹ سے مات دی، زرعی ترقیاتی بینک کیخلاف پورٹ قاسم اتھارٹی نے 35رنز سے کامیابی حاصل کرلی، فاتح ٹیم کیلیے سہیل خان نے 4 وکٹیں لیں، سوئی ناردرن گیس نے پی ٹی وی کو 4وکٹ سے قابو کرلیا۔