ملک میں انسانی حقوق کی پامالی بڑھ گئیمقررین
فوزیہ صدیقی، انتخاب سوری، شمیم کاظمی، شہزاد مظہراورالطاف شکورکا خطاب
انسانی حقوق کے عالمی دن پر ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے سیمینار سے فوزیہ صدیقی خطاب کررہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
ہیومین رائٹس نیٹ ورک کے تحت انسانی حقوق کے عالمی دن پر پریس کلب میں کانفرنس سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے لیکن پاکستان سے ایک بیٹی عافیہ صدیقی امریکی قید میں ہے۔
انسانی حقوق کے قوانین لاگو کرنیوالے ذمے دار عافیہ کی رہائی کے لیے بھی کچھ کریں، کانفرنس سے خطاب میں انتخاب عالم سوری ، شمیم کاظمی،شہزاد مظہر اور الطاف شکور نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کا نعرہ بلند کرنے والے ہی دراصل انسانیت کی تباہی کے ذمے دار ہیں، پاکستان میں بھی ڈرون حملوں کے ذریعے معصوم عوام کو قتل کیا جارہا ہے،ملک میں انسانی حقوق کی پامالی اس درجے پر پہنچ چکی ہے کہ سندھ ، بلوچستان کے شہروں سے بھی ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں، ملک میں مہنگائی اور بھتہ خوری کا طوفان حکمرانوں کا لایا ہوا ہے، مقررین نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلیے مربوط پالیسیاں تشکیل دی جائیں،کانفرنس میں تنظیم انسان ، سائبان ویلفیئر آرگنائزیشن ، پیس سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، وائس فار بلوچ مسنگ پرسن، ڈیفنس آف ہیومن رائٹس ، عافیت ویلفیئر ٹرسٹ ، ایگری کلچر اینڈ پروفیشنل ، ایچ آر سی پی ، ہیلپنگ ہینڈ ، یونائیٹڈ سوشل ، پیس ویلفئیر فائونڈیشن کے رہنما اور کارکن موجود تھے،اختتام پر دنیا بھر مظالم کا شکار ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔