عباسی اسپتال میں کووڈ 19 انفیکشن سینٹر کا افتتاح
کورونا ٹیسٹ عباسی میں مفت کیے جا رہے ہیں،120بستروں کے اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ، ایچ ڈی یو اور آئی سی یو وا رڈ شامل
کووڈ 19 انفیکشن ڈیزیز اینڈ ریسرچ سینٹر کے قیام میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کا انتہائی اہم کردار ہے ،میئر وسیم اختر ۔ فوٹو : فائل
میئر کراچی وسیم اختر نے عباسی شہید اسپتال میں کووڈ 19 انفیکشن ڈیزیز اینڈ ریسرچ سینٹرکا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے بعد آج سے سینٹر فعال ہوگیا،کورونا وائرس ٹیسٹ عباسی شہید اسپتال میں مفت کیے جا رہے ہیں،یہ 120 بستروں کا اسپتال ہے جس میں آئسولیشن وارڈ، ایچ ڈی یو اور آئی سی یو وا رڈ شامل ہے۔
اس سینٹر میں پروفیسرز، ڈاکٹرز اور ماہرین کی ایک ٹیم مریضوں کا علاج کرے گی،اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بیربل گینانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر ندیم راجپوت موجود تھے،میئر کراچی نے کہا کہ یہ سینٹر تمام متعدی بیماریوں کی تحقیق اور علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔
ہم نے جتنے بھی کام کرائے ان میں کے ایم سی کے وسائل استعمال ہوئے ہیں تاہم این ڈی ایم اے کی مدد اور مخیر حضرات کا تعاون شامل رہا، انشااللہ ہم اس کا معیار دوسرے اسپتالوں کے مقابلے پر لے کر آئیں گے مخیر حضرات اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ مدد کریں تاکہ ہم اس پروجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کرسکیں اور عوام کو کووڈ19کے بہتر علاج و معالجے کی سہولت دستیاب ہو، انھوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے ہمیں کٹس اور آلات فراہم کیے ہیں۔
کورونا وائرس مریضوں کو تمام سہولت کے ساتھ وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی حاصل ہوگی، میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اس سینٹر کا دورہ کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کو شاباش دیتا ہوں جنھوں نے اس کام کو ممکن بنایا، انھوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر سندھ گورنمنٹ اور وفاقی حکومت اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ عباسی شہید اسپتال میں اس مرکز کو جلد سے جلد مکمل کرنے میں ہماری مدد کریں۔