محمد عامر کو انگلینڈ روانگی کا پروانہ جاری ہوگیا
کورونا ٹیسٹ میں کلیئر ہونے پر رواں ہفتے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے
شعیب ملک 24 جولائی کے بجائے اگست میں روانہ ہوں گے فوٹو : فائل
محمد عامر کو انگلینڈ روانگی کا پروانہ جاری ہوگیا، پیسر کا پہلا کورونا ٹیسٹ کرا لیا گیا، رپورٹ منفی آنے کے بعد دوسرے میں بھی کلیئر ہونے پر رواں ہفتے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے، شعیب ملک 24 جولائی کے بجائے اگست کے دوسرے ہفتے میں روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کوانگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا،گذشتہ روز پی سی بی کے زیر اہتمام کورونا ٹیسٹ کیلیے خصوصی طبی عملے نے ان کے گھر پر ہی سیمپل حاصل کیا، رپورٹ منفی آنے پر انھیں ایک ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں رکھا جائے گا، مزید ایک ٹیسٹ بدھ کو ہوگا،اس کا بھی نتیجہ نیگیٹو رہا تو محمد عامر ٹور کیلیے کلیئر ہو جائیں گے۔
حارث رؤف کے ٹیسٹ کی رپورٹس باربار پازیٹیو آنے پر ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو انگلینڈ بلانے پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کرلیا،کلیئرنس پانے پر رواں ہفتے روانگی کا بندوبست کیا جائے گا، یاد رہے کہ پیسر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز اگست کے آخر میں ہوگی، اس لیے قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے باوجود ان کو بھر پورپریکٹس کا موقع مل جائے گا۔
قبل ازیں عامر نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے پیش نظر دورۂ انگلینڈ سے معذرت کرلی تھی، جب وہانگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے تو وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو واپس پاکستان بھیج دیا جائے گا۔
دریں اثناء پی سی بی نے مساجر محمد عمران کو بھی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کا بھی کورونا ٹیسٹ کرالیا ہے،اسکواڈ بڑا ہونے مساجر ملنگ علی پر اضافی دباؤ کے باعث محمد عمران کو مدد کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
دوسری طرف آل راؤنڈر شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہو گئی ہے، بھارت میں 31 جولائی تک سفری پابندیوں کے باعث ان کی فیملی سے ملاقات نہیں ہو پائی، 28 اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شعیب ملک کی انگلینڈ آمد کی صورت میں اسکواڈ سے کسی ایک کھلاڑی کو ریلیز کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ قبل ازیں آل راؤنڈر کی روانگی 24 جولائی کو شیڈول تھی۔