شادی کے تنازعے پرباپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو ہلاک کردیا
دو روز بعد شادی کے سلسلے میں بات چیت پکی کرنے جانا تھا لیکن باپ راضی نہیں تھا، مقتول کی ماں کا بیان
مقتول انیس کے جسم کے مختلف حصوں میں پانچ گولیاں لگی ہیں۔ (فوٹو، فائل)
محمود آباد کے علاقے میں باپ نے شادی کے تنازعے پر بیٹے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کو محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ سے 30 سالہ انیس عرف سنی مسیح ولد بشیر مسیح ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقعے پر پہنچ گئے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول انیس کو پانچ گولیاں جسم کے مختلف حصوں پر لگی ہیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ بشیر مسیح پولیس کا ریٹائرڈ اہلکار ہے۔
مقتول کی ماں نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بیٹے کا اپنی شادی کے معاملے پر باپ سے جھگڑا چل رہا تھا اور دو روز بعد شادی کے سلسلے میں بات چیت پکی کرنے جانا تھا لیکن اس کا باپ راضی نہیں تھا۔ اس سلسلے میں ان دونوں کے درمیان بات چیت بھی ہوتی تھی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تھا۔
اپنے بیان میں مقتول کی ماں نے بتایا کہ جمعے کو بھی باپ بیٹے کے درمیان اس بات پر تکرار ہوگئی جس کے دوران اس کے شوہر بشیر نے طیش میں آکر اپنے پستول سے فائرنگ کردی اور اس کا بیٹا انیس موقعے ہی پر ہلاک ہوگیا۔
مقتول کی ماں نے مزید بتایا کہ اس کا شوہر ان پر تشدد بھی کرتا تھا اور ریٹائرمنٹ کا پیسہ بھی نجانے کہاں رکھ دیا۔ گھر والوں کو کچھ بھی نہیں دیا جبکہ اس کا زیور اور اس کے پاس موجود نقدی بھی اپنے پاس رکھ لی تھی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔