کپاس کی پیداوار12336ملین بیلزتک پہنچنے کاامکان

کراپ کمیٹی نے پیداواری تخمینے پرنظرثانی کردی،پہلے ہدف11.95ملین گانٹھ تھا

کراپ کمیٹی نے پیداواری تخمینے پرنظرثانی کردی،پہلے ہدف11.95ملین گانٹھ تھا۔ فوٹو: فائل

کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی نے مالی سال 2013-14 کے لیے کپاس کی پیداوار کے ہدف پر نظرثانی کرتے ہوئے 12.336 ملین گانٹھ کا نیا ہدف مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زیرتبصرہ مدت کے لیے کپاس کی پیداوار کا ہدف11.95 ملین گانٹھ رکھا گیا تھا۔ یہ فیصلہ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی سیکریٹری رخسانہ شاہ کی صدارت میں بدھ کو ہونے والے کاٹن کراپ ایسیسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔




جس میں کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبداللہ کے علاوہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، کراچی کاٹن ایسوسی ایشن، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور کپاس کے کاشتکاروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔
Load Next Story