نجی بجلی گھروں سے واجبات کی وصولی کیلیے ایکشن پلان تیار

ایندھن کی مدمیں بجلی گھروں پرحکومتی واجبات152ارب روپے سے تجاوز کر گئے

سرکلرڈیٹ کی ادائیگی کیلیے واپڈا کوفوری وصولیوں کی ہدایت کردی گئی، ذرائع ۔۔فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزارت پانی و بجلی نے نجی بجلی گھروں سے 152ارب52کروڑ روپے کے واجبات کی وصولی کے لیے ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔

جس کے تحت واپڈا حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ نجی بجلی گھروں سے واجبات کی وصولی فوری طور پر شروع کرے کیونکہ حکومت نے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کرنی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نجی بجلی گھروں نے حکومت کو ایندھن کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی کرنی ہے لیکن کافی عرصہ سے ادائیگیاں کھٹائی میں پڑی ہوئی ہیں۔




واضح رہے کہ حکومت نے سابقہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بجلی کی مد میں 503ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ادا کیا جس کے باعث نجی بجلی گھروں کی جانب سے بجلی کی پیداوار بڑھائی گئی اور لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی لیکن متعلقہ نجی بجلی گھروں کے ذمے حکومت کے واجبات 152ارب روپے سے تجاوز کر گئے جس کے باعث ان نجی بجلی گھروں سے واجبات کی وصولی کے لیے ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔
Load Next Story